ابنا: ليبيا کي عبوري قومي کونسل کے سربراہ مصطفي عبد الجليل نے اتوار کي شام بن غازي ميں ليبيا کي آزادي کي شاندار تقريب ميں اعلان کيا کہ ملک ميں اسلامي شريعت کے خلاف قوانين ختم کر ديئے جائيں گے -
انہوں نے کہا کہ جو بھي قانون اسلامي شريعت کے خلاف ہوگا اسے ختم کيا جائے گا اور ہم اسلامي بينکنگ کا آغاز کريں گے - انہوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب پر امن طريقے سے شروع ہوا ليکن ليبيا کے عوام کے مطالبات کا تشدد سے جواب ديا گيا - انہوں نے کہا کہ ہمارے انقلاب پر خداوند عالم کي عنايت تھي اور ہمارے مجاہدين نے جہاد کا پرچم بلند کيا اور کاميابي حاصل کي - اس تقريب ميں جو کئ ٹي وي چينلوں سے براہ راست نشر کي گئ ، عبد الجليل نے کہا کہ ہمارے شہدا چاہے وہ فوجي ہوں يا شہري ،ليبيا کي آزادي کا انتظار کر رہے تھے جو اب حاصل ہو چکي ہے اور اس پر ہم بہت خوش ہيں. انہوں نے عوام کو ، معاف کرنے اور کينے سے دوري کي نصيحت کرتے ہوئے کہا کہ ہميں ايک دوسرے کے ساتھ بھائيوں کي طرح رہنا اور ہميشہ خدا کو نظر ميں رکھنا چاہئے.
............
/169